مینارپاکستان پر عائشہ نامی خاتون کو ہراں کرنا انتہائی افسوسناک ہے، کیپٹن عاصم ملک 222

مینارپاکستان پر عائشہ نامی خاتون کو ہراں کرنا انتہائی افسوسناک ہے، کیپٹن عاصم ملک

مینارپاکستان پر عائشہ نامی خاتون کو ہراں کرنا انتہائی افسوسناک ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان پر عائشہ نامی لڑکی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دن بدن ہم قوم سے ہجوم بنتے جارہے ہیں اورانسانیت کے تقاضے فراموش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور یہاں پر ہر شہری کو آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے، جس طرح مینار پاکستان پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا

اس سے نہ صرف زندہ دلان لاہور بلکہ پاکستان کے تمام لوگوں کو دکھ ہوا، جس انداز سے عائشہ نامی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کی گئیں اور اسے ہراساں کیا یہ قابل مذمت ہے، میں وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعہ کی آزادانہ انکوائری کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی مجرمانہ حرکت کرنے کی جرآت نا ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں