ضلع مہمند ، ایم این اے مہمند ساجد خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کا دورہ
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند ، ایم این اے مہمند ساجد خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کا دورہ۔اس موقع پر میڈیکل سپرننڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال غلنئی ڈاکٹر سمین خان شینواری بھی موجود تھے.ایم این اے ساجد خان مہمند نے ہسپتال کیلئے خریدی گئی مختلف سامان، فومز، کمبل،آئرن بیڈز، انسٹرومنٹ وغیرہ چیک کیے. انہوں نے ایم ایس کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ بھی کیا. اور مریضوں کے صحت اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا ۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر سمین خان نے بتایا کہ. جس فرم نے محکمہ صحت کے توسط سے غلنئی ہسپتال کو طبی سامان فراہم کی گئی ہیں. وہ ایک رجسٹرڈ فرم ( MS Power Wing ) ہے. جو صوبائی سیکریٹری ہیلتھ نے ہائیر کیا تھا،. انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں جب کرونا ملک میں تیزی سے پھیل رہی تھی. تو عدالت کی فیصلے کے مطابق ایمرجنسی حالات میں کسی بھی ٹینڈر کی ضرورت نہیں ہوتی. لہٰذا یہ بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے کہ ایم ایس نے ہسپتال کے وارڈز، قرنطینہ سنٹر وغیرہ میں 100 بیڈز کے فومز اور بیڈ شیٹ میں خرد برد کیا گیا ہے.
تعداد سے زیادہ جو بیڈ فومز خریدے گئے ہیں. وہ سب ہمارے ساتھ سٹور میں موجود ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں استعمال میں لائی جا سکتی ہیں. اس لیے کسی کی بے بنیاد پروپیگنڈا پر یقین نہ کیا جائے ۔ایم این اے ساجد خان مہمند نے ہسپتال میں سہولیات کو بہتر بنانے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتی نہیں جائے گی اور فرائض سے عدم موجودگی پر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔