ڈی پی او،اورڈپٹی کمشنر ،خانیوال ،کا امام بارگاہ کا دورہ اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ 154

ڈی پی او،اورڈپٹی کمشنر ،خانیوال ،کا امام بارگاہ کا دورہ اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ

ڈی پی او،اورڈپٹی کمشنر ،خانیوال ،کا امام بارگاہ کا دورہ اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ

خانیوال21اگست21(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم اورڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے امام بارگاہ 127/15L کے دورہ کے دوران حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ڈی پی اومیاں چنوں راؤ طارق پرویز‘اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم ودیگرپولیس افسران بھی موجودتھے۔ ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ‘حضرت علی ؓ اوربی بی فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے لخت جگر حضرت امام حسین ؓ کی اللہ کے دین کی سربلندی کیلئے حق اورسچ کی راہ میں شہادت جہاں اسلام کی بقا ء کی ضمانت ہے وہیں بلا تفریق مذہب و ملت،علاقہ و ملک میں عدل و انصاف کی فراہمی،

حقوق و فرائض کی عدائیگی، جذبہ ایثار و قربانی، عزم و ہمت کے جاویدانی پیغام بھی ہیں‘حضرت امام حسین ؓزہد و تقوی،شجاعت و بہادری سخاوت و رحمدلی اخلاق اور دیگر محاسن کے بلند درجے پر فائز تھے آپ ؓ نے حق وصداقت کے پرچم کو بلند کیا۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓکے لہو سے لکھی گئی تاریخ اسلام کی رگوں کو تازہ خون فراہم کر رہی ہے ایثاروقربانی اوربہادری کا جو سبق ہمیں تاریخ کربلا سے ملتا ہے وہ کسی اور تاریخ سے نہیں ملتا۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر مامورجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اورالرٹ وچوکس ہوکرڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں