وٹروں کے لیے میری جان حاضر ہے۔اپنے ووٹروں کو نظرانداز نہیں کرسکتا،چودھری قاسم مجید 193

وٹروں کے لیے میری جان حاضر ہے۔اپنے ووٹروں کو نظرانداز نہیں کرسکتا،چودھری قاسم مجید

وٹروں کے لیے میری جان حاضر ہے۔اپنے ووٹروں کو نظرانداز نہیں کرسکتا،چودھری قاسم مجید

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) بڑجن میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چودھری قاسم مجید نے کہا کہ وٹروں کے لیے میری جان حاضر ہے۔اپنے ووٹروں کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔جو ووٹر کسی مسئلے کی وجہ سے ناراض ہےاسے راضی کروں گا۔فنڈز ملتے رہے تو تمام سڑکیں بنائوں گا۔میں نے الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے کروں گا۔میرا مدمقابل کہتاہے کہ میں نے جماعت کے لیے قربانی دی ہےمیں چیلنج کرتاہوں دوبارہ الیکشن رکھو میں مقابلے کے لیے تیار ہوں۔کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گا۔

تین ماہ بعد بڑجن میں کھلی کچہری رکھوں گااپنے مسائل کھل کر بیان کریں۔محنت جاری رکھیں۔پارٹی کارکنان میرا اثاثہ ہیں۔بڑجن کی ماں ،بہن ،بیٹی اور نوجوانوں نے تعمیر وترقی کو ووٹ دیا ہے۔میں آپ کا خادم ہوں اگر غلطی کروں تو مجھے اگاہ کریں ناراض ہو کر گھر نہیں بیٹھ جانا۔یہ نہ ہو کے پانچ سال بعد مجھے پتا چلے کہ فلاں بندہ ناراض ہے اور آج شکست کے بعد میرے مخالفین چھپتے پھر رہے ہیں کل مجھے مایوسی کا سامنا کرنا پڑے۔مخالفين بھی ہمارے اور آپ کے بھائی ہیں۔اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔انھوں نے استقبالیہ تقریب رکھنے پر کارکنان پیپلز پارٹی بڑجن کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں بڑجن ،دڑجن ،سنبل ،تالاب ،تکیہ بڑجن اور دیگر علاقوں سے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب سے چودھری بلال مجید،چودهری یاسر ممتاز،چودهری بشارت ایڈووکيٹ ،چودهری اویس منور ایڈووکيٹ ،راجہ محمد نعیم،چودھری مقبول حسین،چودهری دائد بندوروی،چودهری محمد انور،چودهری محمد نجیب،محمد دائد ،محمد سلیمان اور محمد حسیب انور نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں حاجی نائب،راجہ وقاص،ماسٹر نصیر احمد،منشا تاج،چودهری غلام فریدنے خصوصی شرکت کی پروگرام کی صدارت حافظ عبدالمجید نے کی۔پروگرام چودهری جاوید ایڈووکيٹ آف یوکے،چودهری ساجد آف یوکےاورڈاکٹر محمد فریاد کے تعاون سے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں