تحصیل حلیمزئی کوز گنداؤ میں پی ٹی آئی کا شمولیتی پروگرام
ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر ) تحصیل حلیمزئی کوز گنداؤ میں پی ٹی آئی کا شمولیتی پروگرام۔حاجی جمدول خان، اکبر محمد، شاہ خالد، اقبال خان اور فاروق خان خاندان سمیت و دیگر مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر عمران خان اور ایم این اے ساجد خان مہمند کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اور پاکستان تحریک انصاف اور ایم این اے ساجد خان مہمند کے ساتھ چلنے کی عزم کا اظہار کیا۔ایم این اے ساجد خان مہمند نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ اور ان کی شکریہ ادا کیا۔شمولیتی پروگرام میں ایم این اے ساجد خان مہمند ، جنرل سیکرٹری مہمند علامہ امیر اللّٰہ جنیدی اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے بھی شرکت کی۔