وفاق اور سندھ حکومت کی نورا کشتی سے عوام کو شدید نقصان پہنچا ہے ،مولانا عبدالوھاب بلوچ
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف )جمعیت علماء اسلام ٹھٹھہ رہنماوں مولانا عبدالوھاب بلوچ، مولانا سلیم عاطف چانڈیو، مولانا شکیل چانڈیو اور مولانا سعیدالرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہیکہ وفاق اور سندھ حکومت کی نورا کشتی سے عوام کو شدید نقصان پہنچا ہے مہنگائ آسمان پر اور غربت عروج پر پہنچ چکی ہے ان حالات میں عوام ان حکمرانوں سے بیذار آچکے ہیں اب وقت ہے کہ ملک کی بھاگ دوڑ علماء کے ہاتھوں دی جائے
جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوامی مسائل کی بات کی ہے اسی حوالہ سے ایک بار پھر سندھ کے تخت گاہ کراچی میں 29 اگست کو تاریخ ساز پی ڈی ایم کا جلسہ ہونے جارہا ہے مہنگائ بے روزگاری اور موجودہ ناکام حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ملک کے غیور عوام کو اس جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ضلع ٹھٹھہ سے سیکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں پی ڈی ایم جلسہ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی