غریب عوام پر ظلم ہوگا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ان کے لیے آواز اٹھائی جائے گی ، رئیس ارسلان خان بروہی 231

غریب عوام پر ظلم ہوگا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ان کے لیے آواز اٹھائی جائے گی ، رئیس ارسلان خان بروہی

غریب عوام پر ظلم ہوگا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ان کے لیے آواز اٹھائی جائے گی ، رئیس ارسلان خان بروہی

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف )پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان خان بروھی اپنی ٹیم کے ہمراہ گذشتہ دنوں ہونے والے معصوم بچی آمنت چانڈیو کی میت سے مکروہ فعل والے واقعہ کے متاثرہ والدین سے ملنے ور شہر پہنچے اور متاثرہ والدین سے ملاقات کی جہاں رئیس ارسلان خان بروھی نے پاکستان بیت المال کی طرف سے لڑکی کے والد کی مالی امداد کی اور چیک دیا لڑکی کے والد نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان، حلیم عادل شیخ اور ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان خان بروھی کا مشکور ہوں جنوں نے میری مدد کی اور میری بیٹی کو انصاف دلایا اور میری مالی امداد کی

اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف رئیس ارسلان خان بروہی نے کہا کہ جب بھی اور جہاں بھی غریب عوام پر ظلم ہوگا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ان کے لیے آواز اٹھائی جائے گی ہمیشہ سے سندھ میں پی پی کی حکومت رہی ہے اور غریب عوام کو اپنے حق سے محروم رکھا گیا ہے اب عوام میں شعور آگیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خواب کی تکمیل ہونے جا رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد پورے سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی اور ریاست مدینہ کا نظام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں