وادی اور معدنیات سے مالا مال شندرہ،جڑوبی اور اُغزدرے تمام تربنیادی سہولیات سے محروم
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر ) وادی اور معدنیات سے مالا مال شندرہ،جڑوبی اور اُغزدرے تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہزاروں نفوس آبادی کوبجلی،تعلیم،صحت،فون،صاف پانی،زراعت،شفا خانہ حیوانات سہولیات کی مکمل فقدان سے شدید مشکلات کاسامنا۔عوام دہشت گردی سے مسمار اور ویران مکانات میں زندگی گزار نے پر مجبور،تحرک ازادی کے مجاہد مولانا نجم الدین عرف ہڈے ملا کے مسجد کے قریب صیب زئ کے مقام چشمہ پر زیر تعمیر تین سمال بجلی گھر آخری مراحل میں سست روی کی شکار سے مشنریاں زنگ آلودہ ہوگئے۔عوامی نمائندے الیکشن میں وعدے کرکے غائب ہوجاتے ہیں۔بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت سمال بجلی گھر فوری فعال کی جائے۔ پسماندہ اور تباہ شدہ علاقہ خصوصی توجہ کا منتظر ہے
۔اہلیان عیسیٰ خیل قبیلہ تحصیل بائیزئی کی دور افتادہ اور ایلازے پہاڑ شندرہ،جڑوبی دری اور اُغزدرہ میں آبادہزاروں نفوس پر مشتمل عیسیٰ خیل قبیلہ زندگی کی تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔اور اہلیان علاقہ دہشت گردی کے دوران مسمار شدہ مکانات میں زندگی گزار رہے ہیں۔جوکہ دوبارہ بحالی کیلئے مسمار مکانات کے معاوضوں سے تاحال محروم رکھا گیا ہے۔ضلع کی حسین وادی کی نام سے مشہوراور معدنیات سےمالامال سمیت مختلف جنگلی درختوں سے سرسبز درے شندرہ،جڑوبی تمام تر بنیادی سہولیات سے مکمل محروم ہیں۔ تعلیمی سہولیات کے فقدان سے بچیاں مال مویشی چرا کر ناخواندہ جوان ہورہے ہیں۔جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ساٹھ کلو میٹر غلنئی جانا پڑتا ہے۔اور دوسرے بیمار ی میں گھر یلوی ٹوٹکے استعمال کررہے ہیں۔آبنوشی کیلئے چشموں سے پائپ لائن دہشت گردی میں ناکارہ ہوچکے ہیں۔اور زرعی زمین بنجرہوچکی ہے۔
چونکہ حیوانات کیلئے کوئی شفاخانہ موجود نہیں۔اور جڑوبی درہ صیب زائے میں عظیم پیشوا اور تحریک آزادی کے مجاہد نجم الدین عرف ہڈے ملا کی خانقاہ بوسیدہ حالات میں کھنڈرات کا منتظر پیش کرکے صیب زےچشمہ پر زیر تعمیرتین چھوٹے بجلی گھرعرصہ دراز سے آخری مراحل میں سست روی سے مشنریاں زنگ آلودہ ہوگئے ہیں۔جس سے بارہ گاوٗں کو بجلی سپلائی متوقع تھی۔مذکورہ دروں میں پالسہ،چیڑھ،زیتون اور دوسرے جنگلی پودوں پرمشتمل گھنے جنگلات نے علاقے کی خوبصورتی میں بے حداضافہ کیاہے۔ایلازئے پہاڑسطح سمندر سے 3500فٹ بلندی پرہے۔جہاں ماربل،نپرائیڈ،گراسولر،کرومائیٹ،کاپر کی وسیع ذخائرموجودہے۔جنگلی حیات میں چکور،سیسی،فاختہ،جنگلی مرغیاں،بندر،لومڑی،چیتاوغیرہ پائے جاتے ہیں۔
جومعمولی توجہ سے سیرسیاحت کی بڑی مقام بن سکتاہے۔ اخباری نمائندوں کوعلاقائی مسائل اورمعلومات بیان کرتے ہوئے سابقہ عیسیٰ خیل امن کمیٹی کے سربراہ ملک زرجان،ملک صنوبر ودیگرنے بتایاکہ حکومت بنیادی سہولیات فراہمی سمیت زیرتعمیرچھوٹے بجلی گھر فوری فعال کریں۔اوردہشت گردی میں مسمارمکانات کامعاوضہ فی الفور اداکی جائے۔تاکہ عوام واپس خوشحالی کی زندگی گزار سکے۔انہوں نے کہاکہ انضمام کی تین سال گزرنے میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہوسکی۔اورنہ دس سالہ ترقیاتی عمل میں کوئی پراجیکٹ منظورہوئے۔اور ساتھ عوامی نمائندے الیکشن میں کئی گئی وعدوں سمیت غائب ہوگئی۔چونکہ پسماندہ علاقہ اور متاثرہ عیسی خیل خصوصی توجہ کامنتظرہے۔انہوں نے عوامی نمائندوں،مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے فوری اصلاح احوال کاپرزورمطالبہ کیا۔