Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینار

یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینار

یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینار

یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینار

سرگودھا ( بیوروچیف ) یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینار و مشاعرہ منعقد ہوا. جس کی صدارت ڈاکٹر انصر محمود انچارج لٹریری سوسائٹی صدر شعبہ انگریزی یونی ورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی یونیورسٹی آف سرگودھا شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس تھے. تقریب میں دبستان سرگودھا کےنامور شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا.

تفصیلات کے مطابق شعبہ اردو یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینارو مشاعرہ منعقد ہوا. تقریب میں شریک مہمانوں کو ممتاز ماہرین تعلیم ڈاکٹر ارشد ملک اور مسز رقیہ شبیر نے پھولوں کے گلدستے سے خوش آمدید کہا. تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب حافظ محمد حسین صدر شعبہ اسلامیات یونی ورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس نے حاصل کی ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت خوش گلو نعت خواں اقرا اسلام نے حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے نامور محقق پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس نے پاکستانی ادب اور سماج کے حوالے سے سیر حاصل خطاب کیا جسے حاضرین محفل نے خوب سراہا. محفل مشاعرہ میں پروفیسر یوسف خالد،

ڈاکٹر مقبول نثار ملک، ممتاز عارف ، ڈاکٹر شاکر کنڈان، ڈاکٹر ارشد ملک ڈاکٹر شفیق آصف, غلام عبّاس فراست ڈائریکٹر سرگودھا آرٹس کونسل, ذوالفقار احسن,ڈاکٹر عابد خورشید، صدر شعبہ اردو , ڈاکٹر عبد الستار نیازی, ارشد محمود ارشد , سمن سلطان ،مسز رقیہ شبیر, اسامہ منیر,محمد ندیم قیصر جاوید، نعیم الرسول, سمیت دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیا. تقریب کی نظامت کے فرائض ملک کی نامور شاعرہ مسز ثمینہ گل نے سر انجام دیئے. تقریب کے اختتام پر شعبہ اردو یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کی جانب سے ممتاز محقق پروفیسر غلام عباس اور پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد ڈائریکٹر اکیڈمکس و ایڈمن یونی ورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کو یادگاری شیلڈز دی گئیں.

Exit mobile version