ہارون آباد اندھیر نگری چوپٹ راج ٹاؤٹ مافیا اور چٹی دلال نے ہارون آباد میں اپنے پنجے گاڑھ دئیے
ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ہارون آباد اندھیر نگری چوپٹ راج ٹاؤٹ مافیا اور چٹی دلال نے ہارون آباد میں اپنے پنجے گاڑھ دئیے تفصیلات کے مطابق بلال کھوکھر نامی ٹاؤٹ مافیا جو کہ ایک چٹی دلال ہے اس نے اپنے سیاسی اثرورسوخ کی بدولت جائز و ناجائز کام کروانا اپنا معمول بنا رکھا ہے علاوہ ازیں بلال کھوکھر نامی ٹاؤٹ مافیا چٹی دلال جو کہ ماضی میں شمع سینما کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کیا کرتا تھا آج بڑے دھڑلے سے بلئیرڈ، سنوکر گیم اور تاش پر جوا کروا رہا ہے اور بڑی دیدہ دلیری سے جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کر رہا ہے بلال کھوکھر ٹاؤٹ مافیا چٹی دلال تمام سرکاری محکمہ جات سے باقاعدہ طور پر بھتہ وصول کرتا ہے
بلال کھوکھر نامی ٹاؤٹ مافیا چٹی دلال کا اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی بدولت سرکاری محکمہ جات میں جائز و نا جائز کام کروانا دائیں ہاتھ کا کام ہے ذرائع کے مطابق بلال کھوکھر نامی ٹاؤٹ مافیا چٹی دلال کی طرف سے آئے روز اپنے ڈیرے پر مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ آفیسران سمیت ملازمین کی مٹن کڑاہی، بیف کڑاہی اور باربی کیو سے خوب خاطر تواضع کی جاتی ہے اسی لئے سرکاری محکمہ جات کے اعلیٰ آفیسران نے بلال کھوکھر نامی ٹاؤٹ مافیا چٹی دلال کو گرین چٹ دے رکھی ہے بلال کھوکھر نامی ٹاؤٹ مافیا چٹی دلال اپنے آپ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا کارخاص ظاہر کرتا ہے سیاسی، سماجی، کاروباری اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے
کوئی پرسان حال نہیں اس ضمن میں تمام سرکاری محکمہ جات میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا کوئی پرسان حال نہیں سیاسی، سماجی، کاروباری و عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے بلال کھوکھر نامی ٹاؤٹ مافیا چٹی دلال کا سرکاری محکمہ جات میں مکمل طور پر داخلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے