بی اینڈ جی گروپ ڈویلپر اینڈ کنسڑکشن کے زیر اہتمام گولڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم ہارون آباد کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد 139

بی اینڈ جی گروپ ڈویلپر اینڈ کنسڑکشن کے زیر اہتمام گولڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم ہارون آباد کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد

بی اینڈ جی گروپ ڈویلپر اینڈ کنسڑکشن کے زیر اہتمام گولڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم ہارون آباد کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) بی اینڈ جی گروپ ڈویلپر اینڈ کنسڑکشن کے زیر اہتمام گولڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم ہارون آباد کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد شاندار افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی عالم دین مفکر اسلام سرمایہ اہل سنت علامہ سید حامد سعید کاظمی سابق وزیر، سیاسی و سماجی شخصیت میاں واحد، شوکت محمود بسراء، کاشف نوید پنسوتہ، فخر اہل سنت عالم دین احمد کمال شاہ، چوہدری عدیل افضل کونسلر، ڈاکٹر ارشد علی، ڈاکٹر نعمان ارشد سمیت دیگرز شامل تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا بعد ازاں معروف نعت خوان قاری مشتاق رسول نے ہدیہ سرور کونین نعت رسول مقبول عقیدت سے پڑھنے کا شرف حاصل کیا

اس کے بعد باقاعدہ پروقار تقریب کو آگے بڑھاتے ہوئے گولڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم ہارون آباد کے چیف ایگزیکٹو شاہد عمران تیجہ ایڈووکیٹ نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا باقاعدہ طور پر خلوص دل سے استقبال کیا اور تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہارون آباد کے نو دولتیوں نے ہماری افتتاحی تقریب میں روڑے اٹکانے کی بھرپور کوشش کی اور مختلف پروپگنڈے کئے مگر وہ ناکام رہے کیونکہ مشہور کہاوت ہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ نو دولتیے ماسوائے حسد کے علاوہ کچھ نہ کر سکے کیونکہ عزت اور ذلت میرے رب کے ہاتھ میں ہے یہ میرے رب کریم باری تعالیٰ کی مجھ پر خاص مہربانی ہے یہ سب میرے والدین، عزیز و اقارب اور آپ سب بھائیوں اور پیارے دوستوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے

کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا ہے علامہ سید حامد سعید کاظمی سابق صوبائی وزیر نے اپنے دست مبارک سے گولڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم ہارون آباد کا افتتاح کیا اور اپنے دست مبارک سے پلاٹس اور دوکانات خریدنے والے مالکان کو فائلزتقسیم کیں اس موقع پر وقت کی کمی اور طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے علامہ سید حامد سعید کاظمی نے حسن اخلاق، حقوق العباد اور حقوق اللہ کے موضوع پر مختصر بیان کرنے کے بعد اجتماعی دعا فرمائی جس میں ملک و قوم کی سلامتی، بیماروں، بے اولادوں، بے روزگاروں اور مرحومین کے لئے خصوصی دعا فرمائی اس پروقار تقریب میں موجود احباب کا جم غفیر تھا اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے علاقہ معززین سمیت میڈیا نمائندگان، وکلاء برادری ، تاجر برادری، مقامی پولیس، سیکورٹی برانچ، سپیشل برانچ کے اہلکار بھی موجود تھے تمام آنے والے مہمانوں کے لئے عشائیہ کا وسیع اہتمام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں