سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ڈاکٹروں پر تشدد کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب 143

سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ڈاکٹروں پر تشدد کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب

سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ڈاکٹروں پر تشدد کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب

اسلام آباد (بیوروچیف)سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ڈاکٹروں پر تشدد کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی۔سینئر وزیر کی ڈاکٹرز کی سکیورٹی کے لیئے روڈ میپ بنانے کی یقین دہانی۔ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس سے اتوار کے روز پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر عدنان مرغوب اور ڈاکٹر احسن تسلیم شامل تھے۔وفد نے سردار تنویر الیاس خان کو سینئر وزیر کو بننے پر مبارکباد دی

اور گزشتہ دنوں میں آزاد کشمیر بھر میں ڈاکٹروں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے علاوہ حالیہ دنوں میں میر پور میں ایک مریض کے لواحقین کی طرف سے لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ سے بھی سینئر وزیر کو آگاہ کیا،جس پر سینئر وزیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اور کمشنر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ سینئر وزیر نے ڈاکٹرز کے نمائندہ وفد کو ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کی سکیورٹی کے لیئے روڈ میپ بنانے کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں