ڈی پی او مہمند کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مہمند میں امن و امان کو قائم رکنے کیلئے پڑانگ غار میں کارروائی 156

ڈی پی او مہمند کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مہمند میں امن و امان کو قائم رکنے کیلئے پڑانگ غار میں کارروائی

ڈی پی او مہمند کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مہمند میں امن و امان کو قائم رکنے کیلئے پڑانگ غار میں کارروائی

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر )مہمندڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مہمند میں امن و امان کو قائم رکنے کیلئے پڑانگ غار میں کارروائی کی گئی. عثمان خیل اور ملاگوری قبائل کے مہمن ڈیم کے رائلٹی کے تنازعہ پر ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی,اے سی,تحصیلداروں اور ڈی ایس پیز سمیت مہمند پولیس کے 150جوانوں نے 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر منڈا تحصیل,پڑانگ غار کے جرگے سے انکاری افراد کے خلاف آپریشن کیا .مذکورا افراد نے روڈ بلاک کیا تھا

اور مشتعل افراد نے روڈ بلاک کر کے پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا تھا. جس سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تھا.پولیس نے دیہہ منڈا میں سرچ آپریشن کیا.آپریشن کے دوران نامزد ملزم جہانگیر کے گھر کی تلاشی لی گءی.تلاشی کے دوران ایک عدد 30نور پستول,دو میگزین,نو عدد کارتوسوغیرہ برآمد.ملزم مکمل شاہ,ملزم امان اللہ اور ملزم اسد کے گھروں سے اسلحہ برآمد کیا. پولیس نے آپریشن کے دوران50مشتبہ افراد کو 3 پستول ، 1 کلاشنکوف اور 2میگزینوں کے ساتھ گرفتار کیا .ملزمان کو پی ایس رنگ تھانہ پرانگ غر منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں