Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند۔خویزئی میں ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام عوامی مسائل گھرکی دہلیزپر حل کیلئے سابقہ سنیئٹر عبدالرحمان فقیرکی رہائشگاہ پرکہلی کچہری کاانعقاد

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند۔خویزئی میں ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام عوامی مسائل گھرکی دہلیزپر حل کیلئے سابقہ سنیئٹر عبدالرحمان فقیرکی رہائشگاہ پرکہلی کچہری کاانعقاد۔گورسل شاہراہ,مڈل سکول کی عدم موجودگی سمیت عوام نے مختلف مسائل کی انبار لگادی۔بنیادی مسائل کی فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تحصیل خویزئی میں سابقہ سنیئٹر عبدالرحمان فقیرکی رہائشگاہ پر عوامی مسائل کی نشاندہی اورحل کیلئے کہلی کچہری منعقد کیا

۔کہلی کچہری میں ڈی سی غلام حبیب ,ڈی پی او صلاح الدین کنڈی ,تمام محکموں کے نمائندوں سمیت سابقہ سنیئٹرعبدالرحمان ,ملک نادرمنان,ملک صاحب داد ودیگرعمائدین اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عوام نے مختلف مسائل کاذکرکرتے ہوۓ بتایا۔کہ گورسل شاہراہ کی سست رو تعمیر نے مشکل میں ڈال دیاہے۔اورساتھ علاقے میں پرائمری کے علاوہ باقی تعلیم کاکوئی ادارہ نہیں۔جبکہ صحت اورتعلیمی مراکز میں عملہ کی غیرحاضری نے بھوت بنگلے بنادی ہیں۔اورمشکلات کی باقی رہی سہی کسر واپڈا اہلکار پوری کررہے ہیں۔

چونکہ متاثرہ قبائل نیٹ ورک کی عدم موجودگی اور شناختی کارڈ میں کلاس ون افیسر کی تصدیق سے خوار ہورہے ہیں۔اورعلاقے کی ہزاروں خاندان مسمار مکانات کی معاضوں سے محروم رکھاہے۔جن سے علاقہ مختلف مسائل کاشکارہے۔ ڈی سی مہمند نے عوام کو مذکورہ مسائل کی فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔اورکہاکہ حکومت کا عوامی مسائل کی فوری حل اولین ترجیح ہوتاہے۔

Exit mobile version