ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے تھانہ صدرخانیوال اورتھانہ مخدوم پور کا اچانک معائنہ
خانیوال01ستمبر21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے تھانہ صدرخانیوال اورتھانہ مخدوم پور کا اچانک معائنہ کیا۔انہو ں نے سنتری ڈیوٹی‘محررروم‘ایس ایچ اوروم‘مال خانہ‘فرنٹ ڈیسک سمیت صفائی ستھرائی ودیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو تھانہ جات میں آنیوالے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی اورمیرٹ پر تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے
سائلین کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔انہوں نے ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران کو اپنے اپنے تھانہ جات میں کرائم کی شرح میں کمی لانے‘سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری‘منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ مافیا کے خلاف بھرپو رکاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے حوالات میں بند قیدیوں سے پوچھ گچھ بھی کی۔ ڈی پی او پولیس افسران سے کہاکہ تھانوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اورتھانوں میں پولیس تشدد‘غیرقانونی حراست پرمتعلقہ افسرا ن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔