Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل

عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل

عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل

عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل کے حوالے سے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی. شہریوں کی بہتر سہولیات کے لیے ، سائبان، کرسیوں اور پانی کے انتظامات کیے گئے. کثیر تعداد میں سائل اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی .

اس موقع پر لائنز ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ 3 بجے تک ایک چھت کے نیچے موجود رہا اور اس دوران تمام سہولیات درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں سہولیات بروقت فراہم کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے تمام شہریوں سے دریافت کیا کہ آپ میں سے کسی بھی شہری کو تحصیل جہانیاں کے آفسران یا ان کے ماتحت عملے سے شکایت ہوتو بتائیں تاکہ آپ کا فوری ازالہ کیا جا سکے.

اس دوران خود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے درجنوں کلائنٹس کے مسائل سنے خصوصاً بزرگوں اور خواتین کے اور موقع پر ہی احکامات صادر کیے. خواتین اور بزرگوں کے مسائل سنے اور ان کے کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں . تحصیلدار جہانیاں محمد طاہر عباس خان کچھی ، سروس سنٹر انچارج محمد وسیم اور ایل آر او رضوان نے بھی آپ کی ہدایات پر فوری عمل کیا. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے ڈومیسائل برانچ کو ہدایت کی کہ جو بھی سائل ڈومیسائل کے لیے آئے

سائل کو آج ہی پہلی فرصت میں ڈومیسائل کا اجراء کریں. عوامی خدمت کھلی کچہری میں بروقت سہولت ملنے پر شہریوں نے حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کے اس احسن اقدام کو سراہا. اس موقع نمبرداران ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر چوہدری اکرم الغنی ، مہر محمد حیات ٹنڈا، چوہدری محمد الیاس رندھاوا اختر فاروق ، پٹواری مہر ظفر دھنیانہ، محمد مشتاق ، نسیم الحسن ، طاہر مسعود، رانا محمد اویس خالد ، اسد یٰسین، ظفر بھٹی، جمیل بھٹی، عادل، مزمل، عرفان، سہیل، حمزہ اور زبیر موجود تھے.

Exit mobile version