روٹی، بوٹی اور فوٹوز سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے، عاصم ملک 206

روٹی، بوٹی اور فوٹوز سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے، عاصم ملک

روٹی، بوٹی اور فوٹوز سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے، عاصم ملک

دبئی(بیوروچیف) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ مڈل ایسٹ میں کچھ پاکستانی صرف روٹی، بوٹی اور فوٹو سیشن کے لیے کام کررہے ہیں، ان لوگوں کا کام تقاریب میں شرکت کرکے روٹیاں اور بوٹیاں توڑنا اور سیلفیاں بنا کر عوام کو بیوقوف بنانا ہے، ایسے لوگوں پر واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ روٹی، بوٹی اور فوٹوز سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے

بلکہ اس کے لئے میدان میں آکر کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے کچھ افراد صرف تقاریب کا انعقاد کرکے اور اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر چندہ جمع کرکے ہڑپ کررہے ہیں جبکہ عملی طور پر یہ افراد اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کوئی کام نہیں کررہے ایسے افراد نہ صرف اپنے ضمیر کے مجرم ہیں بلکہ وہ لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کے بھی مجرم ہیں، میں ان پر واضح کر دینا چاہتا ہوں

کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو روٹی، بوٹی اور فوٹوز کی نظر نہیں ہونے دوں گا، ان کا کھیل ختم ہوچکا ہے اور انکے سیلفیوں تک محدود بیانات اب چلنے والے نہیں ہیں، میں اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کے طور پر ان لوگوں پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانی اب مزید کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے اپنی حقیقی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں