Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

میپکو سب ڈویژن مسلم کالونی نے اووربلنگ سے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں

میپکو سب ڈویژن مسلم کالونی نے اووربلنگ سے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں

میپکو سب ڈویژن مسلم کالونی نے اووربلنگ سے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں

میپکو سب ڈویژن مسلم کالونی نے اووربلنگ سے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ،میپکو سب ڈویژن مسلم کالونی ایس ڈی او سمیت ماتحت سٹاف کی پھرتیاں، میپکو سب ڈویژن مسلم کالونی نے اووربلنگ سے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن مسلم کالونی اور ماتحت سٹاف کا دفتر سے غائب رہنا معمول بن گیا سائلین خوار دفتر میں بلوں کی درستگی کے لئے آنے والے سائلین کو بار بار چکر لگوانا اور ان (ناروا سلوک) کرنے کے بعد موجودہ حالت میں ہی بل جمع کروانے پر زور دیا جاتا ہے مذکورہ ایس ڈی او کا بیشتر وقت مختلف حیلے بہانے سے دفتر سے غائب رہنا معمول بن چکا ہے دوردراز سے آنے والے اور مزدور پیشہ سائلین کو ایک ہی دفتر میں ایک دوسرے اہلکار کے پاس کئی کئی چکر لگوانے کے بعد دوبارہ آنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے اور بعد میں اس بات پر زور دیا جاتا ہے

کہ اووربلنگ کے باوجود موجودہ بل جمع کروائیں ورنہ آپ کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا واپڈا سب ڈویژن مسلم کالونی کا عملہ ناجائز طریقہ سے ریونیو بڑھا کر اعلیٰ افسران کو خوش کرنے میں مصروف و مگن ہے جبکہ غریب صارفین بجلی جو کہ قبل ازیں جائز بل بجلی بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں وہ اووربلنگ کے بوجھ سے سخت اذیت سے دوچار ہیں غریب صارفین کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے دفتر کا عملہ غریب صارفین کو کئی کئی چکر لگوانے میں اپنی مثال آپ ہے سب ڈویژن مسلم کالونی مذکورہ بالا کا عملہ اپنے آپ کو پبلک سرونٹ کی بجائے حاکم تصور کرتا ہے اور یہی سوچ دراصل سائلین کو ذلیل و خوار کرنے کا باعث بنی ہوئی ہے

بطور ایڈمنسٹریٹر ایس ڈی او مذکورہ ایک نا اہل شخص ہے میپکو سب ڈویژن مسلم کالونی بجلی کے صارفین نے ایس ڈی او اور اس کے ماتحت عملہ کی ظلم و زیادتی پر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اووربلنگ کی صورت میں غریب عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی پاداش میں سخت کاروائی کا عوامی مطالبہ ہے

Exit mobile version