ایف آئ اے کی جانب سے محکمانہ بھرتیوں کے پہلے مرحلے کا آغاز
اسلام آباد(بیوروچیف)ایف آئ اے کی جانب سے محکمانہ بھرتیوں کے پہلے مرحلے کا آغاز۔
سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایف آئ اے کا محکمانہ بھرتیوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے خواتین امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کآ انعقاد کیا گیا
کہ جس میں تقریبا 1265 خواتین امیدواروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئ اے ثناء اللہ عباسی نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پہ موجود ایف آی اے افسران نے ڈی جی ایف آئ اے ثناء اللہ عباسی کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی
کہ جس پہ ڈی جی ایف آئ اے ثناء اللہ عباسی نے فزیکل ٹیسٹ کیلیے کئے جا نے والے اقدامات پہ اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے تمام سٹاف کو بھرتیوں میں سخت میرٹ کی پابندی کی ہدایات جاری کی۔
فزیکل ٹیسٹ کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے دوسرے مرحلے میں تحریری امتحانات لیے جاے گے۔