ایف آئ اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کاروائی 157

ایف آئ اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کاروائی

ایف آئ اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کاروائی

اسلام آباد(بیوروچیف)ایف آئ اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کاروائی ایف آئ اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے دو ملزمان عثمان نذیر دت، زین منیر کی سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہو نے پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ایف آئ اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کو مقدمہ نمبر69/21 اور21/70 میں مطلوب تھے

کہ جن پہ مدعیان مقدمہ سے بغرض فراہمی کینڈا امیگریشن رقم مبلغ 49 لاکہ روپے ہتیانے کا الزام ہے۔ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر مقدمہ کی مزید تفتیش شروع کر دی گئ ہے۔ ملزمان سے مذکورہ رقم کی ریکوری کیلئے آیندہ ریمانڈ جسمانی حاصل کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ایف آئ اے اسلام آباد زون کی انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث آیندہ مزید ملزمان کیخلاف کاروائ عمل میں لانے کی ہدایات۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں