Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سنگ جانی سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں بھکاریوں کی بھرمار

سنگ جانی سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں بھکاریوں کی بھرمار

سنگ جانی سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں بھکاریوں کی بھرمار

سنگ جانی سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں بھکاریوں کی بھرمار

سنگ جانی اسلام آباد(بیوروچیف) سنگجانی کی سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں بھکاریوں کی بھرمار ہوگئی۔ پیشہ ورگداگروں کے پورے خاندان بھیک مانگنے میں مصروف ہیں۔ محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ زبانی جمع خرچ تک محدود دکھائی دیتے ہیں۔سنگجانی بھکاری مافیا کے نرغے میں آ گیا، پیشہ ور گداگروں کی تعداد دگنا ہو گئی۔ شاہراہوں پر مختلف روپ دھارے بھکاریوں کی یلغار معمول بن چکا ہے۔ بھکاری گاڑیوں پر ہلہ بول دیتے ہیں۔ مارکیٹوں، بازاروں، اور مساجد کے سامنے بھی بھکاریوں کی آماجگاہیں ہیں۔

محکمہ پولیس کے پاس اس گھمبیر صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی پالیسی موجود نہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی سے کتراتی ہے۔ بھکاریوں کی بھرمار سے دارالحکومت سنگجانی میں جرائم کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔ گداگر چند روز یہاں گزار کر واپس پھر سڑکوں اور بازاروں میں پہنچ جاتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاری زبردستی بھیک کا تقاضا کرتے ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس اس حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرے۔ جس سے پیشہ ور اور ضرورت مندوں کی تفریق کی جاسکے گی۔ اہل علاقہ کی جانب سے مطالبہ آئی جی اسلام آباد اور انتظامیہ سے نوٹس لیتے ہوئے فل فور ان پیشہ ور گداگروں سے جان چھڑائی جائے

Exit mobile version