ایبٹ آباد اقراء گل خطاب میری اور میرے شوہر کی جان کا تحفظ دیا جائے اپیل
تفصیلات کے مطابق اقراء کی شادی اس کے والدین کسی اور جگہ کروانا چاہتے تھے لیکن اقراء اسحاق ولد گل زمان کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی اس کے ساتھ ساتھ اقراء ولد گل خطاب اسحاق کی منگیتر بھی تھی اور یہ مگنی دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی تھی اور اب اقراء گل خطاب نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے اسحاق ولد گل زمان سے شادی کر لی ہے جس کے بعد اقراء کے ماموں محمد محبوب، بہنوئی سرفراز اور فارس ولد محمد یونس نے اسحاق ولد گل زمان اور اس کے اہل خانہ کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا۔ لیکن اقراء گل خطاب ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے
کہ اس نے اپنی سے شادی کی ہے اس کے اوپر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے اقراء کا کہنا ہے کہ اس کو اور اس کے شوہر اسحاق عباسی کو محبوب، فارس ولد محمد یونس اور سرفراز کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔اور جگہ جگہ پولیس چھاپے مروائے جا رہے ہیں۔ اقراء کا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر اسحاق کے ساتھ بہت خوش ہوں۔لہٰذا مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ دیا جائے۔میری قانون نافد کرنے والے اداروں ، پرائم منسٹر جناب عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی۔جی۔آف کے۔ پی کے۔ سے درخواست کی اپیل کی جاتی ہے کہ میری اور میرے شوہر کی جان کا تحفظ دیا جائے اور مجھے اپنی پسند کی شادی پر انصاف مہیا کیا جائے