راولپنڈی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہر ی کا انعقاد بھی عوامی پزیرائی حاصل نہ کرسکا 118

راولپنڈی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہر ی کا انعقاد بھی عوامی پزیرائی حاصل نہ کرسکا

راولپنڈی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہر ی کا انعقاد بھی عوامی پزیرائی حاصل نہ کرسکا

راولپنڈی(سنگجانی بیورو رپورٹ)راولپنڈی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہر ی کا انعقاد بھی عوامی پزیرائی حاصل نہ کرسکا؛تحصیل بھر سے درجنوں درخواستیں جمع؛تحصیل آفس میں آنے والے سائلین میں سے چند ایک نے کیا اطمنان کا اظہار اکثریت نے شکایات کی پٹاری کھول دی،احکام افسران کو مسائل کے حل کے بارے میں احکامات جاری کرتے ہیں لیکن کئی کئی دن گزرنے کے باوجود بھی ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا عوامی شکایات کے ازالہ بارے جاری احکامات پر عمل درآمد نہیں کروایا جا سکتا کو کھلی کچہریوں کا کوئی فائدہ نہیں وزیر اعلی پنجاب کے احکامات صرف تحریر کی حدتک محدود،شہری
ریونیو کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطہ کاری کے نظام کو مضبوط بنا کر موقع پر ریونیو مسائل کو حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے.وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر ریوینو مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں حل کرنے کا سلسل دوسرے روز بھی تحصیل آفس راولپنڈی میں جاری رہا

جہاں ریونیو سے متعلقہ تمام عملہ کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنر صدر، سب رجسٹرارسٹی،سب رجسٹرار کینٹ،تحصیلدار راولپنڈی،نائب تحصیلداران راولپنڈی،وجملہ پٹواریان وگرداوران بھی کھلی کچہری میں موجود تھے کھلی کچہری میں دوسرے روز بھی سائلین کا تانتا بندھا رہا تحصیل بھر سے درجنوں درخواستیں جمع کروائی گئیں تحصیل آفس میں آنے والے سائلین میں سے چند ایک نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر کیا اطمنان کا اظہار اکثریت نے شکایات کی پٹاری کھول دی اس موقع پر سائل خان ظاہر،

سرفراز،محمد ایوب، عبدالوحید،محمود احمد کیانی،محمد شفاقت،محمد وسیم،شوکت علی،محمد نزیر،محمد بشیر،محمد حنیف،نیئر اقبال،شکور احمد،باقر حسین سمیت دیگر نے کہا احکام ا توفسران کو مسائل کے حل کے بارے میں احکامات جاری کرتے ہیں لیکن کئی کئی دن گزرنے کے باوجود بھی ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا توشہریوں کا کہنا ہے جائز شکایات کے ازالہ بارے جاری احکامات پر عمل درآمد نہیں کروایا جا سکتا کو کھلی کچہریوں کا کوئی فائدہ نہیں سائلین کا مذیدکہنا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے احکامات صرف تحریر کی حدتک محدودحکومت کو اس بارے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا

اور ضلعی افسران کی طرف سے فیلڈ بیک کا نظام بھی درہم برہم ہے اور کسی بھی افسر سے جواب طلبی نہ کرنا کھلی کچہریوں کو ناکام بنانے کی جانب پہلا قدم ہے سائلین نے اعلی احکام سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے ریونیو کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطہ کاری کے نظام کو مضبوط بنا کر موقع پر ریونیو مسائل کو حل کرناانتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلعی انتظامیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں