سیدعلی گیلانی کی وفات سے جدوجہد کا ناقابل فراموش باب بند ہوگیا، آزادی کشمیر کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا، ممتازخان یوسفزئی 196

سیدعلی گیلانی کی وفات سے جدوجہد کا ناقابل فراموش باب بند ہوگیا، آزادی کشمیر کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا، ممتازخان یوسفزئی

سیدعلی گیلانی کی وفات سے جدوجہد کا ناقابل فراموش باب بند ہوگیا، آزادی کشمیر کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا، ممتازخان یوسفزئی

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ممتاز بزنس مین اور چئیرمین پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم ممتازخان یوسفزئی نے عظیم حریت رہنما اور آزادی کشمیر کی تحریک کے سرپرست سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے لیکن انہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کے لئیے وقف کردی وہ کئی بار نظر بند اور پابند سلاسل رہے مگر اپنے مئوقف سے پیچھے نہیں ہٹے، انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کے کروڑوں عوام کے بنیادی حقوق و آزادی کے لئیے مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے تھے

انکے اس ادھورے مشن کو پوری کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی تک جاری رکھے گی، ممتازخان یوسفزئی نے کہا کہ سید علی گیلانی پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت پیار کرتے تھے اور انکا مقبول عام نعرہ تھا ‘ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے’ انکی وفات سے جدوجہد کا ناقبل فراموش باب بند ہوگیا لیکن غیور کشمیری انکے مشن کو ایک دن ضرور پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،

میں اللّٰہ رب العزت کی بارگاہ میں خصوصی دعا کرتا ہوں کہ وہ غازی سید علی گیلانی مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں انکو اعلی مقام عطاء فرمائے،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام غازی سید علی گیلانی مرحوم کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے بلکہ انکی وفات کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہد مزید تیز ہوگی انشاء اللّٰہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ھوگا، کشمیریوں کی آزادی تحریک میں سید علی گیلانی کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔کشمیریوں کے لیے انکی زندگی مشعل راہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں