ایف آئ اے کا انسانی سمگلرز کیخلاف ایکشن جاری
اسلام آباد(بیوروچیف)ایف آئ اے کا انسانی سمگلرز کیخلاف ایکشن جاری انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے مورخہ 02۔09۔21 کو کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم اسد محمود ولد محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کو مقدمہ نمبر 48/18 میں مطلوب تھا۔ ملزم پہ مدعیان مقدمہ سے رقم مبلغ 18 لاکھ روپے برائے فرانس امیگریشن لینے کا الزام ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئ۔
دوسری کاروائی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے ترکی ایمبسی میں جعلی ڈاکومنٹس کی بنا پر ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم مصطفی صابر ولد محمد صابر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 135/2021 ترکی ایمبسی اسلام آباد کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہونے پہ رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ ڈاریکٹر ایف آئ اے وقار چوہان نے آیندہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی۔