قبائلی عوام کوتاحال این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ نہ دینا افسوس ناک ہے،سردار حسین بابک 149

قبائلی عوام کوتاحال این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ نہ دینا افسوس ناک ہے،سردار حسین بابک

قبائلی عوام کوتاحال این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ نہ دینا افسوس ناک ہے،سردار حسین بابک

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)مہمند فاٹا انضمام ایک بڑی سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔قبائلی عوام کوتاحال این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ نہ دینا افسوس ناک ہے ۔قبائلی عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدے پورا کیاجائے ۔ ہمسائیہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ملک کے بہتر مفاد میں ہے ۔حکومت قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو بااختیار بنائیں ۔قبائلی اضلاع میں موجود وسائل پر صرف قبائلی عوام کا حق بنتا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مہمند پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اور اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک اور ایم پی اے نثار مومند نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا بیانیہ بڑا واضح ہے کہ تمام ہمسائیہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات قائم کی جاسکے ۔

اور خاص کر افغانستان کیساتھ تمام تجارتی راستے کھول دیئے جائے ۔کیونکہ اس ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے قیام امن کے لیے بےپناہ قربانیاں دی ہیں ۔ہزاروِں کی تعداد میں لوگ معزور اور شہید ہو چکے ہیں جبکہ بڑی پیمانے پر لوگوں کے مکانات اور مارکیٹیں تباہ ہو چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کا انضمام ایک تاریخی سیاسی اور کامیاب جدو جہد کا نتیجہ ہے ۔لیکن افسوس کہ تاحال حکومت نے قبائلی عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے ۔ اور فیصلہ ہوا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہو گا

لیکن نہ این ایف سی میں حصہ اور نہ سالانہ 100 ارب روپے خرچ ہوئے۔ابھی تک ایک وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو بااختتیار بنایا جائے تاکہ عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہے جس پر صرف قبائلی عوام کا حق بنتا ہے ۔ انہوں نے ہمسایہ ملک افغانستان میں مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پختونحوا کے طلباء تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے حکومت ان کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے جتنے بھی بلاجواز شناختی کارڈ بلاک کی گئی ہے ان کو فوری طور حل کیا جائے ۔

دریں اثنا مہمند میں دو دنوں سے جاری ٹرانسپورٹرز کی احتجاج میں سردار حسین بابک نے حصہ لیا۔ اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کے بعد ہرتال ختم کیا۔ سردار بابک نے کہا کہ اس مسلے کا مستقبل حل نکالیں گے اور اس پر میں صوبائی اسمبلی کے فلور پر بھی آواز اٹھاوں گا۔ اس موقع پر ان کیساتھ ایم پی اے نثار مومند باجوڑ سے شیخ جان زادہ ۔نثار باز, مہمند سیاسی اتحاد کے ملک جہانزیب ۔فضل ہادی ملک فردوس اور پريس سیکرٹری ہدایت مومند و دیگر پارٹی کی مقامی تنظیم کے عہداران اور کارکن بھی موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں