خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیرصدارت ضلع بھر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا 145

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیرصدارت ضلع بھر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیرصدارت ضلع بھر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

خانیوال 2ستمبر21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کی زیرصدارت ضلع بھر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت سیکورٹی کنسٹیبلان و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ تھانہ جات وائزپولیس کارکردگی اورکرائم کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس افسران کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیساتھ عوام الناس کو پرامن ماحول کی فراہم کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے‘

ایس ایچ اوز تھانہ کا ماحول عوام دوست بنائیں‘تھانہ میں آنیوالے سائل کی شکایت اورمسئلہ کو میرٹ کی بنیاد پر حل کریں اگرمیرے نوٹس میں آیا کہ کسی پولیس آفیسریا اہلکارنے کسی سائل سے کے مسئلہ کے حل میں تاخیرکی تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ایس ایچ اوز مدعیان سے کوآرڈنیشن کرکے مقدمات کو جلدازجلد یکسوکریں اورانصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائیں

اوراپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف موثراورمربوط کارائیاں عمل میں لائی جائیں۔ڈی پی او نے کہاکہ حراسمنٹ، زیادتی، اغواء اور بدفعلی کے مقدمات کا اندراج بروقت کیا جائے‘ اشتہاری مجرمان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کریں اور سٹریٹ کرائم اور وہیکل چوری کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی سے خصوصی اقدامات کیے جائیں اس سلسلہ میں سستی اورغفلت ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں