ملتان تحصیل جلال پور پیروالا ضلع ملتان ڈاکٹر زاہد کی حرکتوں اور رویہ سے مریض اور لواحقین پریشان 148

ملتان تحصیل جلال پور پیروالا ضلع ملتان ڈاکٹر زاہد کی حرکتوں اور رویہ سے مریض اور لواحقین پریشان

ملتان تحصیل جلال پور پیروالا ضلع ملتان ڈاکٹر زاہد کی حرکتوں اور رویہ سے مریض اور لواحقین پریشان

ملتان(سٹی رپورٹر )انچارج بنیادی مرکزصحت جگو والا تحصیل جلال پور پیروالا ضلع ملتان ڈاکٹر زاہد کی حرکتوں اور رویہ سے مریض اور لواحقین پریشان ہیں مریضوں کو گالم گلوچ معمول بن گیا دوا کی جگہ گالیاں دی جاتی ہیں اہل علاقہ سراپا احتجاج اصلاح احوال کا مطالبہ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر لواحقین کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے

کہ اگر لڑکی سوہنی ہوگی تو دوا ملے گی ورنہ ہسپتال میں کوئی دوانہ ہے ڈاکٹر اپنی مرضی سے مریضوں کو چیک کرتا ہے اورپرچی دتے کرکہا جاتا ہے کہ میڈیکل سٹورسے ادویات خرید لیں جو کہ غریب اور مجبور مریضوں کے لیے پریشانی کا سبب ہے ڈاکٹر زاہد کے ٹھرک پن سے اہلیان علاقہ سخت پریشان ہیں اہلیان علاقہ جن میں محسن ملک حسنین طاہر بلال محمد اقبال رمضان رحمت اللہ سرفراز نواز شوکت طفيل علی حسن شبیر احمد مشتاق وغیرہ نے ڈاکٹر زاہد کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفسر ملتان چیف آفیسر ہیلتھ ملتان اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹر زاہد کو بر طرف کر کے بنیادی مرکز صحت جگو والہ سے نکالا جائے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ غلط سوچ رکھنے والے بد تمیز اور بد اخلاق شخص کو ڈاکٹر کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں