پنجاب حکومت نے ہر تحصیل میں خواتین کے لئے علیحدہ مرکز مال کے قیام کے لئے پروگرام پر کام شروع سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے ہر تحصیل میں خواتین کے لئے علیحدہ مرکز مال کے قیام کے لئے پروگرام پر کام شروع کردیا ہے جہاں پر عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہوگا-نئے بھرتی پٹواریوں کی جدید خطوط پر ٹریننگ بھی بہت جلد شروع کی جارہی ہے پڑھے لکھے پٹواریوں کی بھرتی سے حکومت کا امیج بہتر ہوگا اور فیلڈ میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے-انہوں نے یہ بات دورہ خانیوال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی-کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے-
ممبر بورڈ آف ریونیو نے ڈی سی دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اے ڈی سی آر وقار خان ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ریکوری اہداف میں تیزی لانے نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیا- انہوں نے نئے بھرتی پٹواریوں سے بھی ملاقات کی-ممبر بورڈ آف ریونیو نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیج ریونیو خدمات میں بہتری لانا ہے خواتین کے لئے الگ دیہی مراکز مال کے قیام پر کام شروع کردیا ہےنئے بھرتی پٹواریوں کی ترقی کے لئے بھی باقاعدہ سٹرکچر بنایا جارہا ہے-
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج سے ٹیکس نیٹ بڑھایا جارہا ہے- ممبر بورڈ آف ریونیو نے ریونیو خدمات اور سرکاری وصولیوں میں نمایاں کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کی تعریف کی-کمشنر ملتان ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ ڈویژن میں سرکاری وصولیاں تیز کرنے کا حکم دیدیا ہے ریونیو خدمت کچہریوں سے عوام کو ریکیف ملا-ممبر بورڈ آف ریونیو اور کمشنر نے ڈی سی دفتر کے لان میں پودے بھی لگائے-شہر کے مرکز مال کا کا معائنہ کرکے ریکارڈ چیک کیا اور موقع پر موجود عملہ کو ہدایات دیں-انہوں نے تحصیل خانیوال کے مختلف چکوک میں جاکر ڈیجیٹل گرداوری بھی چیک کی