مظفرآباد ڈایریکڑ پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی ملاقات
آزاد جموں کشمیر (بیوروچیف) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی سے ڈایریکڑ پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات۔ اس موقع پر سردار زرطیف بادشاہ نے سوسایٹی کے لیے ایم ٹی بی سی کی خدمات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ میری ایم ٹی بی سی سے اور اس کے ایگزیکٹیو چیرمین سے 30 سالہ پرانی رفاقت ہے۔ میں نے 15 سال پہلے امریکہ میں ایم ٹی بی سی ہیڈکواٹر کا دورہ کیا اور کمپنی کی ایرلاین میں سفر کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر ایرلاین اور وزٹ کشمیر اور باقی منصوبہ جات میں حکومت آزادکشمیر ایم ٹی بی سی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ آزادکشمیر سے بیروزگاری کے خاتمہ اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ایم ٹی بی سی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ حکومت آزادکشمیر کمپنی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ہماری خواہش ہے کہ ایم ٹی بی اپنے مزید منصوبہ جات شروع کرے بھرپور تعاون کیا جایگا۔ اس موقع پر ڈایریکٹر ایم ٹی بی نے وزیراعظم آزادکشمیر کو کمپنی کے باغ آفس دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوے اگلے ہفتے دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔