خانیوال نیو انصاف برکس کمپنی کچا کھوہ کو سیل کر دیا ڈپٹی کمشنر
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات خانیوال سرفراز انجم اور ان کی ٹیم نے پرانی بھرائی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے پر نیو انصاف برکس کمپنی کچا کھوہ کو سیل کر دیا اور بھٹہ مالک کے خلاف تھانہ کچاکھوہ میں FIR درج کرا دی۔
محکمہ تحفظ ماحول نےفضائی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے