ٹھٹھہ تحصیل میرپور ساکرو کے نواہی گاوں لیٹ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے مرمتی کام میں تاخیر کا نوٹیس ڈپٹی کمشنر 166

ٹھٹھہ تحصیل میرپور ساکرو کے نواہی گاوں لیٹ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے مرمتی کام میں تاخیر کا نوٹیس ڈپٹی کمشنر

ٹھٹھہ تحصیل میرپور ساکرو کے نواہی گاوں لیٹ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے مرمتی کام میں تاخیر کا نوٹیس ڈپٹی کمشنر

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے تحصیل میرپور ساکرو کے نواہی گاوں لیٹ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے مرمتی کام میں تین سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود مکمل نہ ہونے کا سختی سے نوٹیس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو کو انکوائری کرکے سات دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے گذشتہ روز اے آر وائے نیوز پر پرائمری اسکول لیٹ میں جھونپڑی نماء اسکول میں بچوں کے تعلیم حاصل کرنے والی خبروں کا نوٹیس لیتے ہوئے XEN ایجوکیشن ورکس ٹھٹھہ کوسخت ہدایت کی ہے

کہ اسکول کے مرمتی کام میں تاخیر اور سست رفتاری کے متعلق جلد تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ اسکول کا مرمتی کام مکمل نہ ہونے کا جائزہ لے کر مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا کہ لیٹ ہرائمری اسکول سمیت ضلع کی دیگر اسکولوں میں تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں