ٹھٹھہ محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے بارش سے متاثرہ ٹھٹھہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے بارش سے متاثرہ ٹھٹھہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما مرتضیٰ میمن، شیراز کھتری اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے بارش سے پیدا ہوئے
والی صورتحال اور اس سے نمٹنے اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن نے بارش کے پانی کے نکاسی کے احکامات جاری کئے اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریلیف کے کاموں میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ اس مشکل گھڑی میں عوام کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑے گی۔ صادق علی میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خاص ہدایت پر ہم عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہیں ۔