ضلع خانیوال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ 207

ضلع خانیوال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ

ضلع خانیوال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کیمطابق ضلع خانیوال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ماضی کے حکمرانوں کے چھوٹے اضلاع کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ ترقی میں بڑے شہروں سے پیچھے رہ گئے تمام موجود حکومت نے خانیوال میں جن پراجیکٹس کی بنیاد رکھی ہے ان کی تکمیل سے علاقہ کی تقدیر بدل جائے گی-یہ بات وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

-صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ،فیصل اکرام نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے-جبکہ اجلاس میں ایم پی اے حامد یار ہراج کے نمائندہ،سیکرٹری گڈ گورننس شہباز سیال،اے ڈی سی آر وقار خان،اسسٹنٹ کمشنرز اور تعمیراتی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی-اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے منصوبوں پر کام کی رفتار،فنڈز کے استعمال اور اجراء بارے آگاہ کیا-صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نہ صرف صوبہ بلکہ ضلع خانیوال کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی فنڈنگ کے ثمرات صحیح معنوں میں عوام تک پہچانے کے لئے تعمیراتی محکموں کے افسران شفافیت کو یقینی بنائیں اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری تمام پراجیکٹس کو خود مانیٹر کررہا ہوں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ منصوبے بروقت مکمل ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں