مہمند سیاسی اتحاد کا 22 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر مبشر ندیم سے ملاقات 165

مہمند سیاسی اتحاد کا 22 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر مبشر ندیم سے ملاقات

مہمند سیاسی اتحاد کا 22 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر مبشر ندیم سے ملاقات

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )مہمند سیاسی اتحاد کا 22 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر مبشر ندیم سے ملاقات.مہمند سیاسی اتحاد کے صدر زرخان صافی,جنرل سیکرٹری جہانزیب مہمند,جے یو آئ کے امیر مولانا محمد عارف حقانی،قومی وطن پارٹی کے چیئرمین ملک مصطفیٰ ،جماعت اسلامی کے امیر محمد سعیدخان ,پی پی پی کے فضل ھادی پی ٹی آئ کے محمد اسلام صافی اے این پی کے ھدایت مہمند۔

مسلم۔لیگ ق کے صدر ملک عظمت خان،نے میٹنگ میں شرکت کی.میٹنگ میں ضلع مہمند کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ھوئی جن میں کیڈٹ کالج مہمند گورسل بارڈر کھولنے,ناواپاس بارڈر ,مہمند ڈیم, ماڈل سکول غازی بیگ ۔اور دوسرے مسائل پر بات چیت ھوئی ۔بریگیڈئیر مبشر ندیم نے کہا کہ مہمند کیڈٹ کالج میں مہمند کے رھائشی جوانوں کو موقع دیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے ھم نے یہاں کے جوانوں کو تیار کرنے کیلئے کوچنگ کلاسز شروع کی ھے۔۔انہوں نے کہا کہ مہمند کے لڑکوں کو اوپن میرٹ میں بھی موقع دیا جائے گا ۔۔گورسل کے بارڈر کے بارے میں بات کرتے ھوئے کہا کہ میں اسمیں پالیسی کے مطابق بھرپور کردار ادا کرونگا۔
انہوں نے ماڈل سکول غازی بیگ کے حوالے سے کہا کہ اسکو ھر قسم سہولیات سے آراستہ اور اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رھا ھوں ۔ انہوں نے کہا کہ مہمند کے بچوں کو ملک کے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے اپنا بھرپور تعاون کرونگا اور غریب اوریتیم بچوں کے لئے خاص رعایت ھوگی ۔ انہوں نے تمام مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ مہمند سیاسی اتحاد نے بریگیڈیئر کے تعاون پر انکا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں