Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

6 ستمبر دفاع پاکستان کی عظمت کا دن ہے، کیپٹن عاصم ملک

6 ستمبر دفاع پاکستان کی عظمت کا دن ہے، کیپٹن عاصم ملک

6 ستمبر دفاع پاکستان کی عظمت کا دن ہے، کیپٹن عاصم ملک

6 ستمبر دفاع پاکستان کی عظمت کا دن ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ)دبئی میں مقیم معروف پاکستانی شکصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی دفاع کی علامت ہے اور آج کے دن پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا، آج کے دن بھارت نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چوروں کی طرح رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاکستان کی بہادر اور جاں نثار افواج نے اپنے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں پر کھیل کر یہ حملہ ناکام بنایا

اور اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی، انہوں نے کہا کہ آج کی طرح 1965 میں بھی پاکستان کا دفاع مضبوط تھا اور پاک فوج انتہائی دلیری سے لڑی، یہ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فوج کی جواں مردی اور دلیری کا رعب ہے کہ آج بھی بھارت سمیت پاکستان کے دشمن پاک افواج کی بہادری، دلیری اور جان نثاری سے خوفزدہ ہیں، 6 ستمبر کے دن جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو دنیا پر یہ واضح ہوگیا کہ پاکستانی قوم اور پاک فوج کسی بھی بڑے دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے،

یہ مقام شکر ہے کہ آج پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے اور ہر طرح کی جدید ترین اسلحے سے لیس اور جذبہ ایمانی سے سرشار ہے جبکہ پاکستان اور پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، میں 6 ستمبر یوم دفاع کے دن اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ اپنی افواج کے ساتھ اپنے ملک کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار ہوں

Exit mobile version