ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن تحصیل کبیروالا کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے میٹنگ کی
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت کے مطابق بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن تحصیل کبیروالا کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے میٹنگ کی زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل درآمد کے لیے حکومت کی پالیسی کو واضح طور پر بیان کیا۔ جو بھٹہ مالکان ذیگ ذیگ ٹیکنالوجی پر مکمل عمل نہیں کر رہے ہیں ان کے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے بھٹوں کو سیل اور مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو رہا ہے۔ فضائی آلودگی سے پاک پاکستان حکومت کا ویژن ہے
جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ سید باقر حسین شاہ ذیگ زیک ٹیکنالوجی ماہر نے بھٹہ مالکان کو آگاہی دی اور اس ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال کے بارے میں بریفنگ دی جس سے کوءلے کی بچت ہوتی ہے اور ماحول بھی بہت اچھا رہتا ہے۔ اس میٹنگ میں غضنفر بلوچ تحصیل صدر اور کامران نیازی نائب صدر اور بڑی تعداد میں بھٹہ مالکان نے شرکت کی-