افواج پاکستان ملکی دفاع کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے،شہادت نوش کرنے اور غاذیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، میجر جنرل کمال انور 165

افواج پاکستان ملکی دفاع کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے،شہادت نوش کرنے اور غاذیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، میجر جنرل کمال انور

افواج پاکستان ملکی دفاع کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے،شہادت نوش کرنے اور غاذیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، میجر جنرل کمال انور

دولتالہ(نامہ نگار)افواج پاکستان ملکی دفاع کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے ملکی استحکام،سلامتی اور خوشحالی کے لیے پاک فوج نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں دفاع وطن اور دہشت کردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کے لیے جاری جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور غاذیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ان ماؤں،بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

جن کے لخت جگر اور سہاگ نے اپنے خون سے اس ملک کی آبیاری کی ہے ان خیالات کا اظہار میجر جنرل کمال انور نے ڈہوک نشان حیدر (دیوی) میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے مزار پر یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرح پاک فوج بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،بھارت کسی بھی قسم کی جارحیت کی غلطی نہیں کرسکتا

اور ایسی کوشش کی گئی تو اس کا موثر جواب دیا جائے گا،وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، قبل ازیں میجر جنرل کمال انور نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی انہوں نے مزیدکہا کہ میڈیا کی یلغار کے باعث بہت سی چیزیں لوگ بھول رہے ہیں ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو اپنی تاریخ سے روشناس کرائیں انہوں نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید نے اگلے مورچوں پر جنگ لڑی اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ دشمن کے ٹینک تباہ کیے اور شہادت کے وقت بھی وہ دشمن کاجوانمردی سے مقابلہ کر رہے تھے،

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے مزار پر سابق وزیر پاکستان راجہ پرویز اشرف نے بھی حاضری دیپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔سوار محمد حسین شہید کے صاحبزادے سے بھی ملاقات کی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔اس موقع پرسوار محمو دحسین شہید نشان حیدر کے صاحبزادے محمد منور نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ہر محاز پر جرائت و بہادری سے افواج پاکستان ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے ملک کے دیگر ادارے بھی صدق دل،

خلوص نیت اور جذبہ الوطنی سے سرشار ہو کر ملک کے لیے کام کریں ان شاء اللہ وطن عزیز کا مستقبل روش اور تابناک ہو گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے وطن عزیز کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں،تقریب میں نجی اور سرکاری سکولوں کے بچے ایک بڑی تعداد میں شریک تھے،تقریب میں بچوں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مختلف ٹیبلو بھی پیش کئے،اس موقع پر نجی و سرکای تعلیمی اداروں،سیاسی سماجی شخصیات،عمائدین علاقہ اور طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد ے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں