یوم دفاع شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے،راجہ بابر حسین کرامت 190

یوم دفاع شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے،راجہ بابر حسین کرامت

یوم دفاع شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے،راجہ بابر حسین کرامت

دولتالہ(نامہ نگار)معروف مسلم لیگی رہنما و امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی9راجہ بابر حسین کرامت نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ یوم دفاع شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے،پاک فوج بے مثل جرات،بہادری اور دفاعی صلاحیت پر ہمیں فخر ہے،آج ایک بار پھر ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے مملکت پاکستان ایک آزاد ریاست کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی طرف عطا کردہ وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لیکر تعمیر پاکستان اور پھر دفاع پاکستان میں مسلم لیگ کا بھی ایک ناقابل فراموش کردار موجود ہے جس سے ملک کے عوام بخوبی آگاہ ہیں،

جس طرح مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے ادوار حکومت میں ملک کی تعمیر اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا نہ صرف مسلم لیگی کارکنان بلکہ عوام انہیں بھی سراہتی ہے اور موجودہ حالات میں حکومتی عتاب سے تنگ آتے ہوئے اپنی تمام تر امیدیں مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ کرچکے ہیں کیونکہ یہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو معاشی بحران سے نکال کر درست سمت میں گامزن کرسکتی ہے اور عوام سکھ کا سانس لے سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں