ضلع مہمندیکہ غنڈ بازار میں آتشزدگی سے دوکان جل کرراکھ بن گئی
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمندیکہ غنڈ بازار میں آتشزدگی سے دوکان جل کرراکھ بن گئی۔عمررسیدہ دوکاندار عمربھرکی جمع پونجی جلنے سے لاکھوں کانقصان۔آتشزدگی اور معاشی حالات بیان کرتے ہوئے عمررسیدہ دوکاندار روپڑا۔حکومت فوری تعاون کریں۔دوکاندارکامطالبہ،
یکہ غنڈبازار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پرگزشتہ رات کو خیرالابرار نامی شخص کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔جس سے دکان میں پڑی لاکھوں کا سودا جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔عمررسیدہ دوکاندار نے اخباری نمائندوں کواپنے معاشی حالات اور اتشزدگی کے بارے میں بتاتے ہوئے
روپڑا۔کہ وہ انتہائی غریب اور قرض پر سودا لا کر دکان میں فروخت کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ دکان انکے خاندان کا واحد ذریعہ معاش تھا جو کہ مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا اور کہا۔ کہ ان کا واحد ذریعہ امدن ختم ہوگیا۔لہذا فوری طور پر انکی مالی امداد کی جائے تاکہ انکی خاندان کی ذریعہ معاش واپس بحال ہوسکے۔