ضلع مہمند،پولیس این ای ٹی کی کامیاب کارروائی آئیس سپلائی کرنے والے2 ملزمان گرفتار
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند،پولیس NET کی کامیاب کارروائی۔ آئیس سپلائی کرنے والے2 ملزمان گرفتار. پولیس ائیس سپلائی کرنے والی اہم نیٹ ورک کی کھوج لگانے میں کامیاب. آئیس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مزید کاروائی جاری۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوامعظم جاہ انصاری کی
ہدایات پر (منشیات سے پاک خیبر پختونخوا) ویژن کے آر پی او مردان یاسین فاروق کی سخت احکامات پر مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی اور ایس پی اینویسٹیگیشن روحان زیب کی ہدایت پر نارکاٹکس ایراڈیکشن ٹیم (NET) ضلع مہمند کے انچارج ڈی ایس پی دل فراز خان نے ہمراہ ایس ایچ او یکہ غونڈ قاسم خان بمع ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع ملنے پر سخت چیکنگ کے دوران رحمان اللہ اور اسرار ولد زرین خان ساکنان خویزی کے گاڑی نمبر 8154 سے 01 کلو گرام اعلی کوالٹی آءیس برآمد کیے جو کہ ضلع مہند سمگل کر۔رہے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل شروع کیا گیاہے جس سے اہم نیٹ ورک تھوڑنے کا امکان ہے۔
ڈی پی او مہمند کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑے ڈیلروں کی گرفتاری کو یقینی بنائی جائیگی۔اس حوالے سے ڈی پی او مہمند نے عوام کواپیل کی ہے کہ معاشرے کو منشیات سے بچانے کیلیے عوام کو چاہئے کہ وہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں,اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے۔