پاکستان کا بچہ بچہ وقت پڑنے پر ملکی سلامتی کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، زبیدہ خانم 197

پاکستان کا بچہ بچہ وقت پڑنے پر ملکی سلامتی کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، زبیدہ خانم

پاکستان کا بچہ بچہ وقت پڑنے پر ملکی سلامتی کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، زبیدہ خانم

لندن(بیورورپورٹ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ثبوت ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ وقت پڑنے پر ملکی سلامتی کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہے، یہی جذبہ ایمانی افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کو دنیا میں دیگر افواج اور قوموں سے ممتاز بناتا ہے۔ 6 ستمبر کے دن پاک افواج اور قوم نے ملکر ملکِ خداداد کی جانب میلی نظر سے دیکھنے والے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا،

وسائل کی کمی اور عددی کمزوری کے باوجود پاک فوج اور عوام نے جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر تاریخ رقم کی، یوم دفاع کے موقع پر برطانیہ سے جاری بیان میں زبیدہ خانم نے مزید کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج نے دفاعی محاذ پر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، افواج پاکستان کے ہزاروں جوانوں نے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر اس وطن عزیز کی حفاظت کی ہے۔ اس لیے پوری قوم کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ملک کے شہداء کے خون کا احترام کرنا چائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں