Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے  بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کو خوشخبری سنادی۔

 سینیٹر شبلی فراز نے  میڈیا سےگفتگو  کے دوران   عوام کو بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنائی ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت نے کم خرچ والے بجلی کے پنکھے ،واٹر موٹرز و دیگر آلات تیار کرلیے ہیں، نئی ٹیکنالوجی سے بننے والے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائے گا۔

  نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ بجلی بھی کم استعمال کرے گی:شبلی فراز

انھوں نے کہا کہ ا س سے پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی تاہم اب  نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ  بجلی  بھی کم استعمال کرے گی  جس کے پیش نظر  بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ   بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے مزید بتایا کہ  کم بجلی استعمال کرنے والے آلات کی تیاری وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر  کی گئی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

Exit mobile version