ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے 180

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے

خانیوال07ستمبر (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے-محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر پاکستان سٹیژن پورٹل پر شکایات کے ازالہ،خدمت آپکی دہلیز پروگرام سیکنڈ فیز بارے آگاہ کیا گیا-اس کے ساتھ انسداد ڈینگی،

کورونا ،پولیو،شجرکاری مہم،پرائس کنٹرول بارے بھی بریفنگ دی گئی-ڈپٹی کمشنر نے سٹیژن پورٹل کی شکایات کو میرٹ پر مقررہ وقت کے اندر نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام میں فرضی اعدادوشمار پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں ہدف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے پولیو مہم کے

دوران کورونا ویکسینیشن مہم میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیئے-انہوں نے مزید کہا کہ افسران عوام کے کام اور شکایات ترجیجی بنیادوں پر نمٹائیں شجر کاری کے حوالہ سے دیا گیا ہدف حاصل کیا جائے-انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ابتک 7 لاکھ 42 ہزار افراد کو کورونا ویکسئین لگادی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں خود لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں