Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مسلم ہینڈز کی طرف سے بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں شجر کاری مہم کا آغاز

مسلم ہینڈز کی طرف سے بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں شجر کاری مہم کا آغاز

مسلم ہینڈز کی طرف سے بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں شجر کاری مہم کا آغاز

مسلم ہینڈز کی طرف سے بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں شجر کاری مہم کا آغاز

اسلام گڑھ(نامہ نگار) مسلم ہینڈز کی طرف سے بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں شجر کاری مہم کا آغاز، نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوھدری محمد ایوب اور صدر معلم مختار احمد نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا،مسلم ہینڈز کی طرف سے بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں 150سایہ دار اور پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔ مسلم ہینڈز اس سے قبل بوائز ہائی سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کرچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کی طرف سے بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

اس موقع پر نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوھدری محمد ایوب، صدر معلم بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ مختار احمد، صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ راجہ عرفان صادق اور نمائندہ بلدیہ اسلام گڑھ چوھدری شوکت علی نے پودہ جات لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ مسلم ہینڈز کی طرف سے بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں 150سایہ دار اور پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پودوں کی حفاظت کے لیے باڑ بھی لگائی گئی ہے۔ مسلم ہینڈ ز کی طرف سے اس سے قبل بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کیا جاچکا ہے جس سے سکول سمیت ملحقہ علاقوں کی کثیر آبادی مستفید ہورہی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے

نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوھدری محمد ایوب نے کہا کہ مسلم ہینڈز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مسلم ہینڈز ے جس طرح شجر کاری کی ہے اس پر مسلم ہینڈز کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ صدر معلم بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ نے اس موقع پر مسلم ہینڈز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سکول کی ضرورت کے پیش نظر پہلے فلٹریشن پلانٹ اور اب سکول کے اندر پودہ جات لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ادارہ کے سابق طلباء کا بھی ذکر کیا جو ادارہ کے انفرااسٹیکچر کو بہتر بنانے کے لیے دیار غیر میں بیٹھ کر اقدام اٹھا رہے ہیں۔

Exit mobile version