ضلع مہمندبیدمنئی بوبک کور مشران کا اصحاب درہ مائنز پر سابقہ لیز کے حق میں پریس کانفرنس 161

ضلع مہمندبیدمنئی بوبک کور مشران کا اصحاب درہ مائنز پر سابقہ لیز کے حق میں پریس کانفرنس

ضلع مہمندبیدمنئی بوبک کور مشران کا اصحاب درہ مائنز پر سابقہ لیز کے حق میں پریس کانفرنس

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمندبیدمنئی بوبک کور مشران کا اصحاب درہ مائنز پر سابقہ لیز کے حق میں پریس کانفرنس۔ خاتون لیز ہولڈر مقامی ہے۔ مائینز کی مزید بندش قوم کے مفاد میں نہیں۔ انتظامیہ فوری مائنز پر کام کرنے کے احکامات جاری کریں۔ قومی مشران کا مطالبہ،
تحصیل بائیزئی بیدمنئی بوبک کور کی ذیلی قبیلوں حبیب کور، مزید کور اور بازید کور کے قومی مشران ملک خان وعدہ، ملک سبزعلی، خیالی گل، گل رحمان ودیگر نے مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیدمنء اصحاب درہ مائنز پر 2017 میں لیز ہوا۔ مائنز لیز ہولڈر اس وقت قومی حصہ مساوات سے انکاری تھا۔ جس کے خلاف تمام بوبک کور کی ذیلی قبیلوں نے جہدوجہد کی۔ مگر کچھ عرصہ قبل ٹھیکدار نے قومی کمیشن اور حصہ مساوات دینے پر راضی ہوگئے۔ جبکہ اس کے باوجود چند عناصر مخالفت پر تلی ہوئی ہیں۔ جس سے مائنز کا مزید بندش کا اندیشہ ہے۔ اور قوم کو مائنز مزید متنازعہ بننے میں سخت نقصان کا خطرہ ہے

۔ انہوں نے بتایا کہ لیز ہولڈر نازیہ بوبک کور کا مقامی خاتون ہے۔ اور ہمارے ساتھ نفع و نقصان میں برابر شریک ہے۔ چونکہ مخالف فریق لوگوں کو گمراہ کرکے ضد کر رہے ہیں۔ جن کے کرتوتوں سے قوم کو نقصان کے سوا کچھ ملنے والا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ مخالف فریق ہمارا بھائی ہے

جس کو ہم حصہ دینے کو ہر وقت تیار ہیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر بوبک کور کے مشران نے ڈی سی مہمند اور اے سی سے پرزور مطالبہ کیا۔ کہ خاتون نازیہ کی لیز کو مزید طول نہ دی جائے۔ اور ہم بوبک کور کی ذیلی قبیلوں کے مشران کا ان پر کوئی اعتراض نہیں۔ کیونکہ مائنز کی مزید بندش عوام کی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اصحاب درہ مائنز کی تقسیم کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں