ہارون آباد جرائم پیشہ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ایس ایچ او تھانہ صدر 114

ہارون آباد جرائم پیشہ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ایس ایچ او تھانہ صدر

ہارون آباد جرائم پیشہ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ایس ایچ او تھانہ صدر

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) جرائم پیشہ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں جرائم پیشہ عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد محمد رمضان نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت قطعی طور پر پسند نہیں ہے سفارش کی بجائے میرٹ کو ترجیح دیتا ہوں

سائل اپنے مسائل کے حل کے لئے ڈائریکٹ میرے پاس تشریف لائیں عوام و الناس کے لئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ڈی پی او بہاولنگر ظفر علی بزدار کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی مزید انکا کہنا تھا کہ صحافت اور پولیس کا ساتھ چولی دامن کا ہے صحافی برادری جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرے انشاءاللہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں