Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جہانیاں پٹواریان کی ریونیو کی ریکوری اور قومی شناختی کارڈز کے اندراج کے سلسلے میں میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل جہانیاں کے پٹواریان کی ریونیو کی ریکوری اور قومی شناختی کارڈز کے اندراج کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی. اسسٹنٹ کمشنر نے آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس، ڈیجیٹل گرداوری اور زمینداروں کے قومی شناختی کارڈز کے اندراج کے بارے میں دریافت کیا تو واصل باقی نویس اختر فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس، ڈیجیٹل گرداوری کی کل وصولی 18 لاکھ پچاس ہزار روپے ہوچکی ہے جبکہ قومی شناختی کارڈز کا اندراج روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں.

جس پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے. اس لیے جتنی جلد ممکن ہو ریکوری کا ہدف سو فیصد مکمل کریں. زمینداروں کے قومی شناختی کارڈز کے اندراج کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرائیں اور اراضی ریکارڈ سنٹر جہانیاں کے ساتھ رابطے میں رہیں اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی ، پٹواری ، مہر ظفر دھنیانہ، محمد مشتاق، نسیم الحسن، حاجی ظفر، طاہر مسعود، رانا اویس خالد، اسد یٰسین، زبیر، حمزہ، سہیل، امداد، عرفان، عادل اور بلاور موجود تھے.

Exit mobile version