خانیوال پولیس اسٹیشنز کچا کھوہ اورچھب کلاں کا اچانک معائنہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم
خانیوال 08ستمبر21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے پولیس اسٹیشنز کچا کھوہ اورچھب کلاں کا اچانک معائنہ کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران وملازمین کی حاضری‘تھانوں کی بلڈنگز‘حوالات‘مال خانہ‘کمیونٹی روم‘بیرکس ملازمین سمیت صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہو ں نے فرنٹ ڈیسک‘ایف آئی آررجسٹرڈ اوراندارج وتکمیل ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ڈی پی او نے تھانہ جات میں بندحوالاتیوں سے پوچھ گچھ کی اورگرفتاری چارٹ چیک کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اورموقع پر میرٹ کی بنیاد پر ان کے مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او محمدعلی وسیم نے موقع پر موجودافسران کو تنبہیہ کرتے ہوئے کہاکہ تھانو ں پر تعینات عملہ اپنے رویوں میں مزید تبدیلی لائے‘انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں‘تھانوں پر آنیوالے شہریوں کو ان کا حق فوری دیا جائے اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے‘تھانوں کے ریکارڈ اپ ٹوڈیٹ رکھے جائیں ناکمل ریکارڈ پر متعلقہ ایس ایچ او او رمحرر کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر کرنے اور کرائم کنٹرول کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ قیام امن پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کرونگا‘ مجرمان اشتہاری او ر دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے‘منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انہیں ہرصورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘کرپشن میں ملوث اہلکار گھر بھیج دئیے جائیں گے۔