خانیوال ایس ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم
خانیوال 8ستمبر 21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمدعلی وسیم کی زیرصدارت زیرتفتیش قتل کے مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لینے کے لیے ایس ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ دوران میٹنگ ہر تھانہ میں زیر تفتیش مقدمات پر علیحدہ علیحدہ ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ تفتیشی سے ملزمان کی گرفتاری, برآمدگی اور چالان کی تکمیل کے حوالے سے پراگریس چیک کی گئی۔ڈی پی او نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے
کہاکہ قتل کے زیرتفتیش مقدمات بروقت اور حقائق پر تکمیل اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ غفلت لاپرواہی، کرپشن اور تفتیش میں بلاوجہ تاخیراورحقائق سے مختلف ہونے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سخت سزا دی جائے گی۔انہو ں نے کہاکہ پولیس کا کام مجرم کو صرف پکڑنا نہیں بلکہ سزاء دلوانا اورسائلین کو انصاف فراہم کرنا ہے،سائلین سے غیر شائستہ رویہ، اور خلاف قانون کوئی بھی کام ناقابل برداشت ہوگا لہذا پولیس افسران محنت اور دیانتداری سے کرائم پر فوکس کریں اور تھانوں میں آنے والے سائلین کی بروقت مدد کو یقینی بنائیں۔